پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 18:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا گیا۔جھنگ فن و ادب کے لحاظ سے زرخیز زمین ہے اور ہمیشہ جھنگ کے فنکاروں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اس سر زمین نے ہر شعبہ میں پاکستان کو بے شمار مشہور شخصیات دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع جھنگ محمد عمیر نے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ میں کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جھنگ نے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کی کاوش کو سراہا۔ مقابلہ موسیقی میں پہلی پوزیشن اوصاف علی ، دوسری پوزیشن محمد عاطف جبکہ تیسری پوزیشن زین عباس نے حاصل کی ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن محمد ابرار عالم نے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔\378