بوجہ ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں جمعرات کوبجلی بندرہے گی،کیسکو

بدھ 24 اپریل 2024 19:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 132Kvمری آبادزرغون ٹرانسمیشن لائن پرپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں کل جمعرات کو صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ نیز اسی روز کچلاک گرڈاسٹیشن پر پاور کیبل کی مرمت کے باعث کچلاک گرڈسے منسلک 11Kvبلیلی، واسا،اغبرگ، ولی خان اور ستارفیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر25اپریل اور26اپریل کو صبح10بجے سے شام 4بجے تک سالانہ ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً150میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں 26اپریل (بروزجمعہ) 132Kvٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث اورماڑہ گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :