ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ملتان ریجن کے افسران کا اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے پنجاب بھر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کے احکامات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں انہوں نےعام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن افسران کو درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کم ہوں ۔ دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نے سرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی، جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی۔

(جاری ہے)

وہاڑی میں بھی کھلی کچہری منعقد ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر انور خان بلوچ اور سرکل افیسر منصور منیر خان نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں کی شکایات کو موقع پر دور کیا۔

ضلع لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال نے عوام کے مسائل سنے اور لوگوں کے مسائل جلد از جل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئنداقدام قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :