ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس اور وکلاء کا چکما دیکر فرار

بدھ 24 اپریل 2024 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس اور وکلاء کا چکما دیکر فرار ہو گیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم وقار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم پر شہری پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف تھانہ منڈی بہائوالدین پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ عدالت نے ملزم وقار کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔ملزم احاطہ عدالت سے پولیس اور وکلا کو چکما دیکر فرار ہوگیا ۔پولیس اور مدعی کے وکلا ملزم کو پکڑنے کے لیے احاطہ عدالت میں بھاگتے رہے ۔