مریدکے،نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے 12سالہ نامعلوم لڑکے کی پھندہ لگی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 24 اپریل 2024 19:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مریدکے جی ٹی روڈ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے 12سالہ نامعلوم لڑکے کی پھندہ لگی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مریدکے جی ٹی روڈ کی صنعتی آبادی کالاشاہ کاکو کے قریب نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے بارہ سالہ نامعلوم لڑکے کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہمانہ تشدد کرکے پھندا دیکر قتل کرکے پھینکا گیا ۔پولیس کے مطابق جیو فینسنگ کے ذریعے اہم شواہد حاصل کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں اور مقتول کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :