موٹروے پولیس کی بدکلامی کرنے والی خاتون کی گرفتاری کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) موٹر وے ٹول پلازہ پر خاتون اور موٹر وے افسران کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ، موٹر وے پولیس افسران نے خاتون کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی، خاتون کی بد کلامی اور موٹر وے افسران پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،خاتون کے خلاف موٹر وے پولیس افسر کی مدعیت میں 2 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ نصیر آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا،خاتون کو موٹر وے پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر روکا تھا،مقدمہ درج ہونے کے بعد خاتون ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی،تا حال خاتون ابھی تک گرفتار نہ ہو سکی بتایا یہ جا رہا ہے کہ یہ خاتون ایک اینکر پرسن کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :