جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار

بدھ 24 اپریل 2024 20:47

جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں رانا تنویر اور جاوید لطیف کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،دونوں رہنماوں کے درمیان حلقے کی سیاست پر ٹکٹوں کی تقسیم تنازعے کی بنیادی وجہ ہے، ذرائع ن لیگ کے مطابق جاوید لطیف نے شیخوپورہ میں مرضی کے امیدواروں کو ایم پی اے کا ٹکٹ دلوایا،جاوید لطیف کے بھائی سمیت دونوں امیدوار ہار گئے،جاوید لطیف نے اپنی اور امیدواروں کی شکست کا ملبہ رانا تنویر پر ڈال دیا،رانا تنویر نے جاوید لطیف سے ایم پی اے کی نشستوں پر کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا،جاوید لطیف نے پارٹی قیادت سے اپنے اور اپنے امیدواروں کی نشستیں جیتنے کا یقین دلا کر آئے تھے، حلقے میں ورکنگ کے بغیر جاوید لطیف نے الیکشن لڑا اور ہار گئے،رانا تنویر نے جاوید لطیف کے الزامات کا جواب دینے سے گریزکیا۔