بھارت ،شریک حیات کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد دلبرداشتہ شوہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:47

کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) بھارتی ریاست یوپی کے ایک رہائشی نے اپنی شریک حیات کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ایک روز بعد ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے شخص کی جانب سے ایک نوٹ بھی چھوڑا گیا ہے جس میں اٴْس نے اپنی اہلیہ کے لئے پیغام تحریر کیا کہ ’ہم ساتھ رہیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے رہائشی یوگیش کمار نے گزشتہ روز خودکشی کرلی، ان کی 28 سالہ بیوی مانی کارنیکا کماری ایک نرس تھی جس کی ایک روز قبل ہی سرسا تھانے کے علاقے میں ہائی وے پر ایک ٹریفک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مانی کارنیکا کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی اور اس کے شوہر رپورٹ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر یوگیش موقع پر پہنچا اور گھر واپس آنے سے قبل وہ اپنی بیوی کا سامان بھی اپنے ہمراہ لے آیا تھا۔خاتون کے شوہر یوگیش کی جانب سے اس حادثے کے بعد اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر لیا گیا تھا۔ اہلِ محلہ جب تعزیت کے لیے اس کے گھر پہنچے تو انہوں نے یوگیش کو گھر کے ایک کمرے لٹکا ہوا پایا۔اس کے بعد انہوں پولیس کو اطلاع دی۔