عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تین ماہ قید اور5 ہزار روپے جرمانے کی سزا معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے کی عدالت نے ملزم کی سزا معطل کردی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیااپیل کنندہ وکیل احمد سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیملی کورٹ نے اپیل کنندہ کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

فیملی کورٹ کی سزا شریعت کے خلاف ہی, مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت فائل کی تھی۔ عدالت نے ملزم کی سزا معطل کرکے ریکارڈ طلب کرلی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے اپیل پر مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔ فیملی کورٹ نے سجاد خان کو پہلی بیوی کے اجازت کے بغیر دوسری شادی پر تین ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی