چینوٹ مائنزریفرنس کیس : سبطین خان اوردیگرکیخلاف سماعت 21 مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) احتساب عدالت لا ہور نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سبطین خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔ شریک ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔