صوبائی وزیر محکمہ امور حیوانات کا ڈائریکٹوریٹ انیمل ہیلتھ کوئٹہ کا اچانک دورہ

غیر حاضر سٹاف اور کام میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی وزیر محکمہ امور حیوانات و ترقیات ڈیری بلوچستان بخت محمد کا کڑ نے ڈائریکٹوریٹ انیمل ہیلتھ کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پرسیکرٹری محکمہ امور حیوانات و ترقیات ڈیری بلوچستان طیب لہڑی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس دوارن صوبائی وزیرنے ڈاکٹروں ا ورسٹاف کی حاضری،ریکارڈ چیک کیا اور دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غیر حاضر سٹاف اور کام میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔صوبائی وزیر نے ڈائریکٹوریٹ انیمل ہیلتھ کوئٹہ سمیت محکمہ امور حیوانات و ترقیات ڈیری بلوچستان کے تمام آفیسرز اور ملازمین کو تنبیہ کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی،جبکہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے کی ترقی میں کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :