Live Updates

لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ًدو گرہوں کے درمیان فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے

بدھ 24 اپریل 2024 21:53

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جہاں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی، گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں ان کا آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجیمیں 6 افراد جان سے گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان بھی شامل ہیں، ان افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے جب کہ مقتولین میں اشتہاری ملزمان زاہد اللہ اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات