یوحنا آباد میں45 سالہ شخص کی مبینہ خود کشی

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر کالونی یوحنا آباد میں45 سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 45 سالہ پطرس مسیح نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔