حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام

بدھ 24 اپریل 2024 22:08

حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) قطر نے حماس قیادت کے دوحا میں قیام کے بارے میں دوٹوک پیغام میں واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت تک قطر میں مقیم رہ سکے گی جب تک غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں اس کی موجودگی مفید رہے گی تا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امر کا اظہار حالیہ چند دنوں سے سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کی ہے۔

ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ انکی قطر میں موجودگی جب تک ثالثی کی کوششوں کے لیے مفید اور مثبت رہے گی حماس کے قائدین یہیں مقیم رہیں گے۔حالیہ کئی ہفتوں سے جنگ بندی کے لیے جاری ثالثہ کوششوں میں امریکہ کا پس پردہ کردار بھی اہم رہا ہے تا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنا سکے۔

متعلقہ عنوان :