پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 24 اپریل 2024 22:20

پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال ہی میں 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس موصول کیے جانے والے فنڈز سے پولیس کی وردیاں خریدے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اس مرتبہ پنجاب پولیس کی ایک لاکھ سے زائد نفری کے لیے دو کی بجائے صرف ایک وردی خرید سکے گی جس کے لیے سفائر کمپنی کو وردیوں کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :