یونیورسٹی 194ملین کی لاگت سے سولر پاور لگا رہی ہے،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں

بدھ 24 اپریل 2024 22:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاہے کہ یونیورسٹی 194ملین کی لاگت سے سولر پاور لگا رہی ہے جبکہ پنشن کا نیا سی پی ایف سسٹم بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روززرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی اجلاس نے مالی سال 2023-24ء کے لیے ترمیم شدہ 8.417بلین غیرترقیاتی بجٹ، 13بلین کے ترقیاتی بجٹ، 50ملین روپے واٹرمینجمنٹ، 267ملین بورے والا کیمپس اور 28.725ملین فنانشل اسسٹنٹس بجٹ کی سفارشات منظور کر لیں جسے حتمی منظوری کے لیے سنڈیکیٹ اور سینیٹ میں سامنے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹریژرر عمر سعید قادری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء، کیمپس اور کاشتکاروں برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی داخلے کے وقت دیہی علاقوں کے طلباء کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غربت میں جکڑے طلباء کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے 7 ہزار سے زائد مستحق اور ذہین طلباء میں وٖظائف تقسیم کیے ہیںتاکہ وہ علم کی تشنگی کو مٹاتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔