ٹی ایم سیز کی اوذیڈٹی گرانٹ میں اضافہ کیے بغیر ملازمین کی تنخواہوں،واجبات اور ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی ممکن نہیں ہے،سجن یونین
بدھ 24 اپریل 2024 22:25
(جاری ہے)
جس سے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن کی ماہوار ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہوا۔لیکن تنخواہوں اور پینشن میں ہر سال اضافہ ہونے اور اوذیڈ گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے اور مسلسل اس دوران تقریباً 10 ہزار سے زائد ملازمین کے ریٹائر ہونے پر انکے پینشنری واجبات کی ادائیگی نہ ہونے سے کے ایم سی مالی بحران کا شکار ہوگئی جبکہ ماہوار اسپیشل گرانٹ کو 50 کروڑ سے بڑھاکر 65 کروڑ کرنے کے باوجود ماہوار پینشن میں 14 کروڑ کا شارٹ فال آگیا۔
جو کے ایم سی اپنے ذرائع آمدنی سے پوراکرنے پر مجبور ہوگئی اور ساڑھے 9 ہزار 2017 سے ریٹائر اور وفات پاجانے والے پینشنرز وفیملی پینشنرز کو تاحال 9 ارب سے زائد کی ادائیگیاں اور 2019 ،2020 کا پینشن میں اضافہ تاحال ان23ہزار پینشنرز کو ادا نہیں کرسکی ہے۔جس پر موجودہ میئر کراچی نے 16 اکتوبر 2023 سے ٹی ایم سیز کے ریٹائر ہونے والے ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے پینشن اور پروانڈنٹ فنڈ کے کیسز لینا بند کردیئے ہیں۔جس سے ٹی ایم سیز میں پینشن کا نظام اور فنڈز نہ ہونے کے باعث گزشتہ برس اور حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ملازمین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حکومت سندھ کا محکمہ لوکل گورنمنٹ اور میئر کراچی بھی اس سلسلے میں تاحال کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔اس دوران کیسز نہ لینے پر 5 شدید بیمار ریٹائرملازمین اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔اس کی زمہ داری کا تعین کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی 25 میں سے 14 ٹی ایم سیز اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے بلکہ مکمل تنخواہیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔اس موقع پر بغیر اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافے اور متعلقہ پینشن کا شعبہ قائم کیے بغیر کس طرح ریٹائر ملازمین کو ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔لہذا وزیراعلی سندھ،چیف سیکرٹری سندھ،سیکریٹری فنانس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،میئر کراچی اس سلسلے میں اپنا کردار اداکریں۔بصورت دیگر ریٹائر ملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کی بیوائیں اور بچے سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے لہذا اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے اور عملدرآمد کیلیے فنڈز کا بندوبست کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.