سولڈ ویسٹ میں دوسطحی نظام کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈبل بلنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 24 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ جنرل سیکرٹری گل اسلام ،جاوید بلوچ،راجہ عاصم شہزاد، الیاس سندھو نے کہا ہے کہ ایک جانب تو موجودہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ کی جانب سے سینیٹری ورکرز کو کم ازکم اجرت کی ادائیگی اور اضافی کام کے اضافی معاوضے کو یقینی بنانے کیلیے انہیں سولڈ ویسٹ پے رول پر لاکر ان سینیٹری ورکرز سے کام لینے والی کمپنیوں کے بلز سے انکی تنخواہیں کاٹ کر انہیں براہ راست ادا کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جس کی الائنس مکمل تائید کرتا ہے۔

اس سے ان ملازمین کو ایک جانب تو مکمل معاوضہ ملے گا۔دوسری جانب انکو رہائش اور دیگر سہولتیں دینے سے کراچی سے باہر اندرون سندھ سے آنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

(جاری ہے)

تو دوسری جانب کراچی کے صرف دو اضلاع سے سرکاری سینیٹیشن اسٹاف لیا گیا تھا۔ جن کی کارکردگی کی خود غیرملکی کمپنیوں نے تعریف کی ہے۔اور وہ گزشتہ 8 برسوں سے سولڈ ویسٹ کے ادارے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

اب انہیں واپس ٹاؤنز میں بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔جس سے صفائی کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔الائنس کا مطالبہ تھا کہ کراچی کے بقایا 5 اضلاع کے سینیٹیشن اسٹاف کو بھی سولڈ ویسٹ کے پیرول پر لیکر انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں۔ جب تک سولڈ ویسٹ کا نظام قائم ہے ملازمین کو اس کا حصہ بنایا جائے اور جب یہ نظام واپس ٹاؤنز یا ڈسٹرکٹ کی سطح پر واپس کیا جائے یہ ملازم بھی اپنے اپنے ٹاؤنز اور ڈسٹرکٹ کوواپس آجائیں گے ۔انہوں نے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے عملے کو علاج معالجے اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :