کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 24 اپریل 2024 22:26

کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ہے، اس طرح عمومی کمیٹی کی اہمیت باقی نہیں رہتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں حکومتی رکن سید طارق حسنین نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گزشتہ اسمبلی میں زراعت کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اسی طرز پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ فوری اہمیت کے معاملات زیر بحث لائے جا سکیں جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اس کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ فوڈ سیکورٹی کی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے اس کے اوپر کوئی خصوصی کمیٹی بنانے سے اس کی اہمیت ختم ہو جائے گی، کمیٹی کے اوپر کمیٹی بنانا درست اقدام نہیں ہے۔