فیصل آباد، تیزاب گردی کے واقعے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے

بدھ 24 اپریل 2024 22:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) تیزاب گردی کے واقعے میں 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ جڑانوالہ کی حدود واٹر ورکس روڈ پر پاکستان پلازہ میں موبائل شاپ پر نوجوانوں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران شفقت نامی نوجوان نے ملحقہ زر گر کی دکان سے تیزاب کی بوتل اٹھا کر مخالف نعمان حیدر کے سر میں دے ماری۔

تیزاب کی بوتل پھٹنے سے نعمان حیدر کی آنکھیں، چہرہ اور گردن جھلس گئی جبکہ چھینٹے پڑنے سے علی حسنین، فہد اور شفقت بھی جھلس جانے سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو جڑانوالہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق نعمان حیدر و لد علی حسن ساکن اسلام پورہ، زوہیب ساکن 237 چک، فہد ساکن ہاؤسنگ کالونی، شفقت، زین اور ارسلان ساکنان 582 گ۔

ب سے ہینڈ فری کی خریداری کے دوران پاکستان پلازہ میں واقع موبائل شاپ پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران شفقت نامی نوجوان نے ملحقہ زر گر کی دکان سے تیزاب کی بوتل اٹھا کر مخالف نعمان حیدر کے سر میں دے ماری جس سے وقوعہ پیش آیا۔