عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،عوام پہلے ہی درجنوں قسم کے ٹیکس ہر چیز پر ادا کررہے ہیں وزیر خزانہ عوام سے اب کونسے ٹیکسز مانگ رہے ہیں،حکمران غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے غریبوں کو ریلیف فراہم کریں،،قرضے حکمران لیں اس کا فائدہ حکمران لیں اور ٹیکسز غریب عوام دیں یہ ظلم ہے،حکومت غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے گھروں میں اسمال فیکٹری کھلوانے کیلئے بلا سود قرضے دے،معاشی ترقی کیلئے ہمیں پڑوس ممالک کی طرز معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا،بیرونی قرضوں کا بوجھ غریبوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے،حکمران سروے کرلیں سب سے زیادہ ٹیکس غریب عوام سے وصول کیا جاتا ہے،وزیر خزانہ غریب عوام پر نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کی بجائے غریبوں کو روزگار فراہم کریں،محمد شاداب رضانقشبندی کا کہنا تھا کہ اسی معاشی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے غریبوں کو ریلیف اور ٹیکس میں چھوٹ ملے،بڑے مگرمچھوں کو چھوڑ کر غریبوں سے ٹیسز کی وصولی کس سلسلہ بند ہونا چاہیے،انہوں کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیوں میں بیرونی مداخلت کو ختم اور میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی،غربت کو ختم کرنا ہے تو حقائق کی روشنی مٰیں سنجیدہ پالیسیاں بنائی جائیں،پاکستان سنی تھریک ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی،غریبوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے۔

#