آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹوآفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ڈاکٹر محمد امجد خان 26اپریل کو دن 10 بجے سے دن 12بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ، راولپنڈی کینٹ، اٹک ، جہلم اور چکوال سرکلز اور گردونواح کے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے جاری بیان کے مطابق صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لیے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105-051 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔