نان اور تندوری روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

بدھ 24 اپریل 2024 22:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل سے نان اور تندوری روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئےہر ممکن اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی ہے کہ گندم کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام الناس کو کسی حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے، طارق قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نان بائیوں کے چھوٹے اور بڑی دوکانوں کا اچانک دورہ کر کے وہاں قیمتوں کا جائزہ لیں اور خلاف ورزی کرنیوالے تاجروں پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کریں یا پھر ان کی دوکانیں سیل کرنے سمیت دیگر کارروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی اپنے ہمراہ نان کے پیڑے کے وزن کی پیمائش کی چیکنگ کیلئے متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کو بھی ہمراہ رکھیں تاکہ روٹی کی پیمائش کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔ طارق قریشی نے گلی کوچوں میں قائم ہوٹلز پر بھی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ غریب عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :