۵ پالیسی ماہرین کا پاکستان کی معاشی استحکام پالیسیوں کی طویل مدتی کامیابی کے لیے عوام پر مرکوز کرنے پر زور

بدھ 24 اپریل 2024 19:40

؁اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام اور مالی سال 2024-2025 کے آئندہ بجٹ کے تناظر میں، پاکستان کی معاشی استحکام اصلاحات کو متوازن بحالی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے جس کے تحت عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے اور ملک کے انسانی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنائے۔

(جاری ہے)

قومی اور بین الاقوامی پالیسی ماہرین نے یو این ڈی پی، ایس ڈی پی آئی اور ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کی خوشحالی کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ قومی اقتصادی اصلاحات پر ایک اعلیٰ سطحی پینل بحث میں اظہار خیال کیا۔