اسلام آباد ،نمل میں کلچرل فیسٹیول اختتام پذیر

بدھ 24 اپریل 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں اپریل 22 سے 24 تک سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، مختلف سفارتخانوں کے نمائندے، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ نے روایتی ملبوسات کی نمائش کے ساتھ ثقافتی رقص بھی پیش کئے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ہزارہ اور سرائیکی کلچر کی نمائندگی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ریکٹر نمل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کو وسائل کے ساتھ ساتھ ثقافتی لحاظ سے بھی نوازا ہے، مختلف کلچر مل کر خوبصورت ملک پاکستان بناتے ہیں، آج نمل کے طلبہ نے ایک دوسرے کی ثقافت کو جو احترام دیا ،اس سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمل تمام سفارتخانوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے سٹالز لگائے اور بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ریکٹر نمل نے مختلف بین الاقوامی سٹالز، قومی سٹالز، کتاب میلہ اور فوڈ سٹالز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :