ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن حیدرآباد کی جانب سے جرمن تنظیم کے اشتراک سے پالیسی سیمینار کا انعقاد
بدھ 24 اپریل 2024 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ریوڈیگر لوٹس نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کی تنظیموں کا ڈھانچہ اور اس پروگرام میں ان تنظیموں کے نمائندوں کا کردار قابل تحسین ہے۔
امید ہے کہ جرمن حکومت اور ادارے پاکستان میں بچوں اور خواتین کی ترقی کے لیے آر ڈی ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے ایم ڈی قاضی کبیر نے کہا کہ ہمارے سکولوں میں اکثریت طالبات کی ہے جبکہ انتظامیہ میں بھی خواتین کی بڑی تعداد کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیجیٹل تعلیم کی بنیاد بھی رکھی ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کندرناتھ ہلفے کی کنٹری ڈائریکٹر کرن شہزادی نے کہا کہ آر ڈی ایف دیہی علاقوں میں خواتین کو مالی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اچھا کام کر رہا ہے جس سے خواتین کو معاشرے میں اہمیت ملے گی اور خواتین بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آر ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اشفاق احمد سومرو نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حصول کے لئے خواتین کی خودمختاری انتہائی ضروری ہے ، بچوں کے حقوق کے لئے سندھ میں ایک جامع پالیسی ہونی چاہئے، ان کی تنظیم سندھ کے پسماندہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی اور انہیں مالی اور سماجی طور پر مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ سیمینار میں ایک ڈائلاگ بھی منعقد ہوا جس میں ماہرین نے خواتین اور بچوں کی تعلیم کے فروغ دینے پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.