Live Updates

چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر راجہ قمر الاسلام کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر راجہ قمر الاسلام نے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمدعدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے ہمراہ امتحان انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول2024 ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے انجینئر راجہ قمر الاسلام کو انتظامات سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کراور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام امتحانی مراکز کی موثر اور جامع نگرانی کی جا رہی ہے۔تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144کا نفاذ ہے۔ بوٹی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے، تمام امتحانی مراکز کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی، موبائل انسپکٹراور ضلع انتظامیہ کے افسران بورڈ کو ارسال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انجینئر راجہ قمرالاسلام نے چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اس ملک کا سرمایہ ہیں اور آنے والے دور میں انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، اس لئے ان کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے سیکنڈ ٹائم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم (سینٹر اے، بی)،گورنمنٹ خواتین کالج سول لائن جہلم،گورنمنٹ بوائز ایسو سی ایٹ کالج ٹالیاں والا جہلم،گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے دورے کئے۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ، راولپنڈی پروفیسر آصف حسین نے بھی گوجر خان ایسو سی ایٹ کالج فار گرلز، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز گوجر خان،سرور شہید نشان حیدر گوجر خان کا دورہ کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات