پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن ِبہاراں "فلورا فیسٹیول" کی تقریبات کا سلسلہ جاری

بدھ 24 اپریل 2024 19:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن ِبہاراں کی مناسبت سے فلورا فیسٹیول کا سلسلہ جاری ہے، دوسرے روز پھولوں کی نمائش سمیت میوزیکل، میجک ، ورائٹی شو اور فائر ڈانس میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ نمائش کے لئے رکھے گئے 100سے زائد پھولوں کی اقسام کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کی سرپرستی میں جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں، اس میلہ میں سرگودھا ڈویژن کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور ابھارنے کے خواہاں ہیں تاکہ پی ایچ اے کا اسٹیج نئے لوگوں کی پروموش کا باعث بنے اور انہیں اپنی فنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ عنوان :