این اے 133، عظیم الدین لکھوی کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن کا نوٹس کالعدم قرار دیدیا

بدھ 24 اپریل 2024 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عظیم الدین لکھوی کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے خلاف درخواست منظورکرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے این اے 133قصور سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے عظیم الدین لکھوی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار رانا اسحاق خان کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس جاری کیا۔درخواست گزار نے کہا کہ فارم 47 جاری ہوچکا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری نہیں کرسکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔