پ*ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،مفتی سعود افضل ہالیجو

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

ًسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی نے کہا ہے کہ 2 مئی کو کراچی میں مزار قائد پر ہونے والی عوامی تحریک میں سندھ کے لاکھوں عوام شریک ہونگے تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی عوام تحریک کسی صورت جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیگی اور اس تحریک کو کوئی نہیں روک سکے گا سندھ کے عوام باشعور ہو چکی ہے ، ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ منزل گاہ سکھر میںجمعیت کے دیگر رہنمائوں مفتی محمد اعظم مہر ، مولانا عبدالحق مہر ، اسامہ محمود ہالیجوی و دیگر کے ہمراہ زرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جے آئی یو کی عوامی تحریک کا مقصد ا?ئین کا تحفظ اور پارلیمنٹ کے اسلامی نظام کی بالادستی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 8 فروری کے نتائج کو قبول نہیں کرتے، ہم جعلی حکومت اور جعلی اسمبلی کو زیادہ دیر چلنے نہیں دیں گے۔#