حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع کے رہائشی شہریوں کے بلاک شناختی کارڈزکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع کے رہائشی شہریوں کے بلاک شناختی کارڈزکے معاملات حل کرنے بارے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی، نادرا افسران سلمان آفاق،غلام اکبر کھوسہ،حق نواز اور دیگر افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 20بلاک شناختی کارڈ ز کے کیسز کا جائزہ لیاگیا اور سائلین کاموقف بھی سنا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات پر شہریوں کے بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے شہری اور سٹیک ہولڈرز اراضی،ملکیتی و دیگر مطلوبہ کوائف فوری فراہم کریں، ضلعی و وفاقی ادارے بروقت اپنی رپورٹس جمع کروائیں،تمام پروسیجر مکمل کرکے لوگوں کی سہولت کیلئے بلاک شناختی کارڈ بحال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :