معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیر صدارت بہبود آبادی بارے سیمینار

بدھ 24 اپریل 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت ایک روزہ علمائے کرام کا سیمینار محکمہ بہبود آبادی ڈائریکٹریٹ آف جنرل (ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ )پی ڈبلیو ڈی پشاور حیات آباد پشاورمیں منعقد ہو اجس میں سیکر ٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ،ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی عائشہ احسان اور خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع سے علمائے کرام اور محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

سیمینار میں محکمہ بہبودی آبادی سے متعلق مختلف امور پرگفتگو کی گئی۔سیمینارنمیں ملک لیاقت علی خان نے علمائے کرام کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور اور ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام عموماً معاشرے میں زندگی گزارنے میں رہنمائی و ہدایات اور مذہبی و روحانی تعلیمات فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ان کی بات مذہبی معاملات کے علاوہ سماجی، اخلاقی، اور ثقافتی پہلوؤں کے حوالے سے بھی سنی اور مانی جاتی ہے اس لئے علماء کرام کا بڑھتی ہوئے آبادی سے متعلق مسائل کے حل میں تعاون بارے بھی موثر ثابت ہو سکتا ہے، علمائے کرام آبادی کو مناسب رکھنے کے معاملے میں میں اپنا بہترکرادار ادا کر سکتے ہیں، اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسران کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں علمائے کرام کے سیمینار اور اجلاس منعقد کریں اور آبادی کے مسائل کے حوالے سے کی مدد حاصل کریں اور بھر پور مہم بھی چلائیں،سیمینار میں پاکستان بلخصوص خیبر پختونخوا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے حل پر بحث کرتے ہوئے آراء اور تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈاکٹر اظہار الحق اور دیگر مقررین نے بھی ماں اور بچے کی صحت اور بچوں میں وقفے پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان نے علمائے کرام کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔