‘سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا سرکل مٹہ کا دورہ، ایس ڈی پی او مٹہ اور جملہ سرکل ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے تھانہ مٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس ڈی پی او مٹہ اور جملہ سرکل ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ کے دوران انہوں نے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف مثر کریک ڈان کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس، وارننگ لائٹس کیخلاف جاری مہم میں کاروائیاں تیز کرنے کیساتھ ساتھ تمام ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں مثر گشت کو یقینی بنانے، چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی سخت ہدایت کی۔

مزید انہوں بالائی سوات کی سیر و تفریح کو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں فیسلیٹیٹ کرنے کی بھی تاکید۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈی آر سی مٹہ کا بھی دورہ کیا اور جملہ ڈی ار سی ممبران سے ملاقات کی، انہوں نے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ان کی مسائل بلا معاوضہ حل کرنے اور انہیں مفت انصاف کی فراہم کرنے پر ڈی آر سی کی کاوشوں کو سراہا۔

سرکل مٹہ کی دورے کی موقع پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے تھانہ شکر درہ کا بھی ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے جملہ رجسٹرات، کرائم چارٹ، واچ ٹاورز، حوالات، کوت اسلحہ اور دیگر سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں کو اپنے حفاظت کیلئے سیکیورٹی گئیرز کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر کیخلاف انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔