جاپان کے سفیر کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

پاکستان حکومت جاپان کی طرف سے دی جانے والی معاشی امداد کو بہت اہمیت دیتا ہے، احمد چیمہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر غیر معمولی اور مکمل پوٹینشری واڈا مٹسوہیرو،نے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے خیر سگالی ملاقات کی۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کے چیف نمائندے ناوکی میاتا بھی سفیر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزارت اقتصادی امور کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کا آغاز اقتصادی امور کے وزیر کیجاپانی سفیر کے پرتپاک خیرمقدم کے ساتھ ہوا، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان 1954 میں اپنے قیام کے بعد سے سات دہائیوں پر محیط دیرینہ دوطرفہ تعاون کو تسلیم کیا گیا اور اسے سراہا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کے لیے جاپان کی اقتصادی امداد کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیر احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان حکومت جاپان کی طرف سے دی جانے والی معاشی امداد کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اس کے جواب میں، سفیر واڈا نے صحت، تعلیم، ماحولیات اور پانی جیسے باہمی متفقہ ترجیحی شعبوں میں پاکستان سے تعاون کے لئے جاپان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیر کو مزید بتایا کہ حکومت جاپان کی طرف سے فنڈز فراہم کرنے والے جاری ترقیاتی پورٹ فولیو پر عملدرآمد کی پیشرفت بشمول 2022 کے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر جاپان کے خصوصی امدادی پیکج دیا گیا اور حکومت کے سول سروس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی پیکج میں دیا گیا۔

وزیراحدچیمہ نے پاکستان کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔سفیر واڈا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کے موثر نفاذ اور جائزہ کو یقینی بناتے ہوئے حکومت جاپان کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں اطراف نے جاپان پاکستان اعلی سطحی اقتصادی پالیسی ڈائیلاگ کا اگلا اجلاس جلد ازجلد بلانے پر اتفاق کیا۔