چاغی میں جتنے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے ہے ان پر اپنا فوکس رکھے، میر اعجا ز خان سنجر انی

بدھ 24 اپریل 2024 20:40

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس چاغی میں تمام این جی اوز کے نمائندگان سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ٴْجس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی خان عبدالودود خان سنجرانی واہس چیئرمین میر اسفندیار یارمحمدزئی اور دیگر بھی موجود تھے میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی میں جتنے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے ہے ان پر اپنا فوکس رکھے اور جتنے بھی پروجیکٹس ہے انہیںسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی طرف لایا جائے جیسے ہاوس اسکمیز ایگریکلچرل سولر سسٹم روڑ بنانے اور ان تمام چیزوں کو اپنے ترجیحات میں شامل کریں یہاں عوام کو سب سے زیادہ سہولیات کی ضرورت ہے اس لئے ڈسٹرکٹ چاغی میں کام کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرشن کی پوری سپورٹ آپ لوگوں کے ساتھ ہے این جی اوز کے نمائندوں نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹیں پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :