Live Updates

عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں تقاضا کرتی ہیں کہ ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،میناخان آفریدی

عالمی سطح پر تعلیم کے شعبے میں تبدیلیاں متقاضی ہیں کہ ہم روایتی طریقوں سے جدید طریقہ تدریس کی طرف متوجہ ہوں اور بچوں کو بہترین مہارتوں سے ہم آہنگ کریں ،صوبائی وزیرتعلیم

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں تقاضا کرتی ہیں کہ ہمیں نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے بلکہ کامیابی حاصل کرنے اور اقوام عالم کا ہم پلہ بننے کے لیے ہمیں تمام تر شعبوں میں ترقی کرنی ہوگی اس سلسلے میں ہمیں اپنی آنے والی نسل کو مہارتوں اور صلاحیتوں سے لیس کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یو کے کے وفد کا پاک آسٹریا فاخاشولے یونیورسٹی ہری پور کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل خان ترکئی،وزیر بلدیات ارشد ایوب خان،اپوزیشن لیڈر و ممبر قومی اسمبلی عمر ایوب خان،،ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کے پی ارشد خان،ایگزیٹو ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد ضیاء القیوم،رہنماء تحریک انصاف یوسف ایوب خان،ریکٹر پاک آسٹریا یونیورسٹی ہری پور ڈاکٹر مجاہد،ممبران برٹس کونسل یوکے اور دیگر نے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم شانہ بشانہ اس سلسلے میں مختصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔ میناخان آفریدی نے کہا کہ عالمی سطح پر تعلیم کے شعبے میں تبدیلیاں متقاضی ہیں کہ ہم روایتی طریقوں سے جدید طریقہ تدریس کی طرف متوجہ ہوں اور بچوں کو بہترین مہارتوں سے ہم آہنگ کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر اقوام عالم کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں تمام ممالک ہر شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھارہے ہیں اس سے ہمارے طلباء، فیکلٹی اورا دارے بھی آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول پر بھرپورتوجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ عالمی سطح پر ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک آسٹریا فاخاشولے یونیورسٹی ہمارے صوبے اور ملک کے نوجوانوں کو ایک آسان فلیٹ فارم مہیا کررہی ہے تاکہ وہ اس مقابلے کی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرسکے اور صوبے کو علم اور معیشت کا مرکز بنا سکے عالمی سطح پر تعلیم کے شعبوں میں تعاون سے سیکھنے کے عمل کو فروغ حاصل ہوگااور ہمارے ادارے اور طلبہ بھی ریسرچ اورجدت میں کمال حاصل کرسکیں گے۔

میناخان آفریدی کا مذید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو جدید اعلیٰ تعلیم سے روشناس کرانے انہیں آگے بڑھنے کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع فراہم کرنے کیلیے عالمی سطح پر کاوشیں جاری رکھے گی تاکہ ہماری نوجوان نسل اقوام عالم میں کامیاب ہو اور وہ اکیسویں صدی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکے اور چیلنجز کاجوان مردی سے سامنا کرسکے۔

آخر میں سوالوں اور جوابات کا سیشن ھوا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بر ٹش کونسل یو کے کے وفد نے کہا کہ بر ٹس کو نسل یوکے خیبر پختونخوا یونیورسٹی میں اشتراک کے زریعے تعلیم،بزنس اور ٹریڈ پر کام کرنا چاہتی ھے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان 5ملین پونڈ ریسرچ کے لئے فراہم کر رہا ھے تاکہ ریسرچ پر مزید کام ہو سکے۔سوالوں جوابات سیشن میں زہنی و جسمانی معذور افراد کے لئے تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔آخر میں یو کے وفد نے پاک آسٹریا فاخاشولے یونیورسٹی ہری پور کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات