بجلی بندش کے خلاف پشاور صدر روڈ پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) بجلی بندش کے خلاف پشاور صدر روڈ پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

پشاور صدر کے رہائشیوں نے بجلی بندش کے خلاف صدر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔ مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مطاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔بجلی بندش سے مساجد اور گھروں میں پینے کا پانی ناپید ہو گیا ہے ۔بجلی بندش کا نوٹس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کرینگے۔