پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار کر لیا گیا

جب تک 18 سال شخص نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے تب تک شادی نہیں ہو سکے گی

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار کر لیا گیا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ میرج بل سیکرٹری داخلہ کو ارسال کر دیا، مجوزہ قانون میں لڑکے اور لڑکی کیلئے شادی کی کم ازکم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ میرج بل ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیار کیا گیا، اس قانون کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے نے مل کر تیار کیا ہے۔

بل کے مطابق جب تک 18 سال شخص نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے تب تک شادی نہیں ہو سکے گی، بل میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :