ا*بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہی: عابد حسین صدیقی

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے سادہ روٹی کی قیمت سستی کرنے کااعلان تو کیا گیا ہے لیکن سرکاری مشینری سے اس پر عمل درآمد کروانے کی بھی ضرورت ہے ،اس وقت ملک کا نچلی سطح کا تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور رہی سہی کسر مہنگے یوٹیلٹی بلوں نے پوری کر دی ہے چھوٹے ،چھوٹے گھروں میں رہنے والے غریبوں کے بھاری بھرکم بل ان کے لیئے وبال جان بن چکے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پسے ہوئے طبقات کو فوری ریلیف دیا جائے تاکہ ان پسے ہوئے طبقات کو دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر آ سکے پسے ہوئے طبقے کی حالت کو بہتر کیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :