تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیاگیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہ رخ نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کائنات اور شہری محمد رمضان کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے مقتول رمضان کے ساتھ ناجائز مراسم تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ مقتول محمد رمضان کے بھائی کی مدعیت میں سال2016تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔