لاڑکانہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ممتاز کو گرفتارکرلیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ۔ملزم ممتاز عرف منو ابڑو سے دو کلو چرس اور 250 گرام آئس برآمد کرکے تھانہ رحمت پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے خریداروں اور دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے سمیت مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم پیش رفت پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے ایس ایچ او رحمت پور ، سب انسپکٹر امداد علی جاگیرانی اور ٹیم کے لئے شاباش کے پیغامات جاری کئے ۔