بٹگرام میں سی پیک روڈ پر ٹرک اور موٹر کار میں تصادم،02 افراد زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 21:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) بٹگرام میں سی پیک روڈ پر ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 بٹگرام کے مطابق سی پیک روڈ پر ٹرک اور مہران گاڑی کے درمیان تصادم ہوا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی،حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :