سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی نے اعجاز چودھری کی شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز کی درخواست جمع کرا دی

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پی ٹی آئی نے اسیر سینیٹر اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈرز کیلئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، سینیٹ اجلاس میں شرکت سینیٹر اعجاز چودھری کا آئینی حق ہے۔اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔