چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان

ہم نے پچھلے کچھ دنوں سے بہت محنت کی ہے ، اس وکٹ پر 180 پلس سکور بنایا جا سکتا ہے : ذرائع گرائونڈ سٹاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 اپریل 2024 11:27

چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اپریل 2024ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹونٹی کے لیے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ تیار کر لی گئی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے اور آج کے میچ میں فاتح ٹیم کے پاس ٹرافی جیتنے کا اچھا موقع ہوگا۔ گرائونڈ سٹاف کے ایک رکن نے دی نیوز کو بتایا کہ "ہاں، یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ ہوگی۔

ہم نے پچھلے کچھ دنوں سے بہت محنت کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ سطح پر 180 پلس سکور بنایا جا سکتا ہے"۔ ذرائع نے بتایا کہ چونکہ موسم اچانک تھوڑا گرم ہو گیا ہے اس لیے ٹریک خشک ہو جائے گا اور اس سے بلے بازوں کو شائقین کو تفریح دینے کا چانس ملے گا۔ بلیک کیپس اپنی جیت کی رفتار کو جاری رکھنے اور سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء میزبان ٹیم محمد رضوان اور عرفان خان کے آخری دو T20I کے لیے دستیاب نہ ہونے کے ساتھ فٹنس کے مسائل سے بھی نمٹ رہے ہیں۔

پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان (وکٹ)، حسیب اللہ، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، ٹم رابنسن، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپ مین، مائیکل بریسویل (کپتان)، جیمز نیشم، ولیم او رورک، جیکب ڈفی، بین لسٹر، بین سیئرز اور اش سوڈھی شامل ہیں۔