پتوکی، جعلی چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 25 اپریل 2024 12:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جعلی چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج ۔روبا ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے میجر عبدالقیوم نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد جمیل نے ایک عدد اے سی خرید کیا اور ملزم نے کچھ رقم نقد ادا کی اور باقی رقم 190180روپے چیک بنک آف پنجاب پھولنگر برانچ کا دیا جو چیک پر دی گئی مقررہ تاریخ پر اکائونٹ میں پیسے نہ ہونے پر ڈس انر ہوگیا جو کیش نہ ہوسکا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے عدالتی حکم پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم جمیل کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :