قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے

جمعرات 25 اپریل 2024 13:48

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان ..
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی ریان زمان سیمی فائنل میں ہار گئے۔

(جاری ہے)

دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔عبداللہ زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6 ، 11-7 اور 11-2 رہا۔دوسری جانب عبداللہ کے چھوٹے بھائی ریان زمان کا قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔8 سالہ ریان کو انڈر 11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :