پشاور،چوری شدہ مال برآمدگی کے بعد مالکان کو دینے کے متعلق تقریب

جمعرات 25 اپریل 2024 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پشاورکے تھانہ ٹاؤن میں مختلف کارروائیوں میں ملزمان سےبرآمدشدہ گاڑی،موٹر سائیکلز ،موبائل فونزاورنقدرقم کواصل ملکان کودینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ان مسروقہ سامان میں ایک عدد کیری ڈبہ، 4 عدد موٹر سائیکل، 22 عدد قیمتی فونز اور ہزاروں روپے نقدرقم شامل تھا ۔

(جاری ہے)

اےایس پی ٹاؤن سرکل نازش شہزادی نے ملزمان سے برآمدشدہ موبائل فونز،کیری ڈبہ اورموٹر سائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کردیں ۔

اس موقع پر اےایس پی ٹاؤن سرکل نازش شہزادی کاکہناتھاکہ علاقے میں دیرپا امن وامان کی قیام کے لئے جرائم میں ملوث اشتہاریوں کےخلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے ۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد پر کھڑی نظر رکھےاورعلاقہ میں ان کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پولیس کودیکرعلاقے سے جرائم کے خاتمےمیں پولیس کاساتھ دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :