گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

جمعرات 25 اپریل 2024 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 239 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس سے مدت کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا مجموعی حجم 317 ارب روپے تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرض جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 1.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرض زات کا حجم 243 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8406 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :