حکومت پنجاب فوری طور پر کسانوں کو وافر مقدار میں باردانہ فراہمی یقینی بنائے،چوہدری غلام فرید ڈھلوں

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگری کلچرپاکستان صدر لاہور ڈویژن چوہدری غلام فرید ڈھلوں نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کسانوں کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی کسانوں کیساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں آئے روز بجلی مہنگی ہورہی اور کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں کسان دن رات محنت کرکے ملکی دارو مدار سنبھالے ہوئے ہیں پنجاب میں گندم فصل کی کٹائی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے مگر کسانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے باردانہ کی فراہمی شروع نہ ہوسکی کسان جگہ جگہ باردانہ کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں حکومت پنجاب فوری طور پر کسانوں کو وافر مقدار میں باردانہ فراہمی یقینی بنائے اور سرکاری مقرر کئے گئے گندم ریٹ 3900روپے فی من خریداری کرکے رقم کی ادائیگی کرے تاکہ کسان طبقہ فوری نئی فصل کاشت کرسکیں۔