ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے 2مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کے لئے عدالت لایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔ملزمان کیخلاف ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔